جھانوی کپورایک بارپھربھارتی کسانوں کے نشانے پرآگئیں،ایسا کیاکردیاجس سے بھارتی اداکارہ شوٹنگ چھوڑکرہوٹل چلی گئیں،جانیں

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر بالی وڈ کے معروف ہدایت کار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم 'گُڈ لک جیری' کی شوٹنگ رکوا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسان بھوپندرا روڈ پر جھانوی کپور کی فلم کے سیٹ پر آ پہنچے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر روک دی گئی۔رپورٹس کے مطابق مشتعل کسانوں نے فلم کے سیٹ پر پہنچ کر 'جھانوی کپور واپس جاؤ' کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کی وجہ سے فلم 'گُڈ لک جیری' کیسوناکشی سنہا کا دیرینہ خواب پورا ہو گیاشوٹنگ کو روک دیا گیا۔مشتعل کسانوں کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو فوراً روک دیا گیا اور جھانوی کپور فلم کی کاسٹ اور کریو سمیت واپس ہوٹل چلی گئیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری کو بھی پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب میں فلم 'گڈ لک جیری' کی شوٹنگ کے دوران ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔واضح رہے کہ  بھارت میں کسان کئی ہفتوں سے کسان مخالف نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور سیکڑوں کسانوں نے نئی دہلی کے مختلف راستوں پردھرنا دے رکھا ہے۔کسانوں اور حکومت سے مذاکرات کے کئی دور ناکام ہوچکے ہیں اور بھارتی حکومت کے ظالمانہ تشدد کے باوجود کسان اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More