جعلی مولانا کو دین کے نام پر مزید سیاست نہیں کرنے دینگے، شہباز گِل

بول نیوز  |  Jan 26, 2021

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ لیبیا سے مال پکڑنے والے جعلی مولانا کو دین کے نام پر مزید سیاست نہیں کرنے دینگے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ طور پر استعفیٰ دینے والے آج مشترکہ الیکشن کی تیاری میں ہیں

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ اقتدار کی لالچ اور مال بنانے کی ہوس کے ہاتھوں رسوا ہو چکے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ ہم روز اول سے یہ کہتے رہے کہ کرپشن کرنے سے لے کر کرپشن بچانے تک یہ سب ایک ہیں جبکہ بات کرنے سے مراد اگر این آر او ہے تو یہ آپکی خوش فہمی ہے

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی بات وہ کر رہے ہیں جن پر اپنے حلقے کے عوام نے عدم اعتماد کیا، ایک سیٹ کے چکر میں جعلی مولانا چور لٹیروں اور بگھوڑوں کی امامت کر رہے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More