شدید طوفان نے تباہی مچادی ،36افرادہلاک ، نظام زندگی درہم برہم،افراتفری مچ گئی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 19, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا اور طوفان کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 36 تک جا پہنچی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست نیویارک میں برفانی طوفان کے باعث کئی انچ برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔دوسری جانب مختلف ریاستوں میں پائپ لائنز میں پانی جمنے سے شہریوں کو دہرے مسائل کا سامنا ہےادھر لوزی اینا میں 10 لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے ہیں جب کہ ریاست ٹیکساس میں صورتحال بہترہونے لگی ہے اور 20 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں کئی دیگر ریاستوں میں اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More