ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن بیل نے ہیلتھ ورکرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں 40 سالہ کرسٹن بیل نے کورونا کے دوران ہیلتھ ورکرز کی اہمیت اور انتھک محنت پر بات کرتے ہوئے انکی تعریف کی۔متعلقہ خبرہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس اور کک مارونی رشتہ ازدواج میں جڑ گئے
ہالی ووڈ اداکارہ جینیفرلارنس نے 34 سالہ آرٹ ڈائریکٹر کک مارونی سے...
واضح رہے کہ ہیلتھ ورکرز نے کورونا وبا کے دوران بھی خدمات انجام دی۔اس حوالے سے کرسٹن بیل نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ ہیلتھ ورکرز کو وہ پہچان مل رہی ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے جو قربانیاں دیں اس پر حیران ہوں۔ اپنے سے پہلے دوسروں کے بارے میں سوچنے کی اہمیت کا مجھے اندازہ ہے کیونکہ میری والدہ بھی نرس تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ ورکرز کا کام انکے اہلخانہ،دوستوں اور ساتھیوں کو متاثر کرتا ہے۔ اگر آپ کسی ایک شخص کی مدد کرتے ہیں تو آپ دیگر 100 لوگوں کی مدد کر رہے ہوتے ہیں۔اداکارہ کرسٹن بیل اپنے کام کی وجہ سے کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں جبکہ متعدد بار وہ ایوارڈز کے لئے نامزد بھی ہوئیں۔ -->