صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ پوسٹ کردی۔متعلقہ خبرمہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ مہوش...
فلم و ٹی وی انڈسٹری میں جاندار اداکاری سے نام کمانے والی مہوش حیات نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں ’پورے چاند‘ پر خوبصورت تبصرہ کیا۔
اداکارہ نے اپنی ایک دلکش تصویر سوشل میڈیا سائٹس کی زینت بناتے ہوئے پورے چاند کی جھلک پر خوبصورت تبصرہ کیا ہے۔
خیال رہے مہوش حیات نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں چاند کے حوالے سے معروف مصنف لی سینٹ جاہن کا قول بھی لکھا جس کا استعمال اپنے دفاع میں کیا جاتا ہے جب آپ تنقید کی زد میں ہوں۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ چاند پر تبصرہ کر رہی ہیں یا اپنا دفاع کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ ’فل مون‘ کا استعمال بھی کیا ہے۔
-->