دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں پی ایس ایل کی کن دوٹیموں کامیچ کھیلاجائیگا،شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

کوادر(ویب ڈیسک )دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں پی ایس ایل کی دو ‏ٹیموں کا میچ کھیلا جائے گا۔ معروف ٹی وی اینکر اور گلوکار فخر عالم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بعد 25 مارچ کو گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے معروف اداکار فخر عالم نے گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی تصاویرسوشل میڈیاسائٹ ٹوئٹرپرشیئرکی تھیں اورآئی سی سی نے بھی تصاویرشیئرکرکے کہاتھاکہ گوادرجیساخوبصورت سٹیڈیم کوئی اورہے توبتائواورتصاویرشیئرکروجس کے بعدگوادر میں نمائشی میچ بھی کھیلاگیاجس میں برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنرنے بھی شرکت کی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More