نیلم منیر نے احسن خان کو اپنا ’خاوند‘ کیوں کہا؟

بول نیوز  |  Feb 23, 2021

پاکستان کی  معروف اداکارہ نیلم منیر نے خوبرواداکاراحسن خان کو اپنا خاوند قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں  نیلم منیر اور احسن خان گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ایک چھوٹی بچی  ان کے پاس آکر پشتو  زبان میں احسن خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نیلم منیر سے پوچھتی ہے کہ یہ تمہارا شوہر ہے؟

بچی کے اس اچانک اور معصومانہ سوال پر احسن خان اور نیلم منیر دونوں ہی زوردار قہقہہ لگاکر ہنستے ہیں  اور احسن خان فوراً کہتے ہیں کہ ہاں میں اس کا خاوند ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

 نیلم منیر پھر بچی کو پشتو  زبان میں ہی سمجھاتی ہیں کہ ہاں یہ میرا خاوند ہے  لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More