اسلام آبا د پولیس کی بڑی کاروائی ۔۔ مختلف وارداتوں میں مطلوب خطرناک پانچ رکنی افغانی گینگ گرفتار

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبا د پولیس کی بڑی کاروائی ۔۔ مختلف وارداتوں میں مطلوب خطرناک پانچ رکنی افغانی گینگ گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں مطلوب خطرناک پانچ رکنی افغانی گینگ گرفتارکرلیا ۔ گینگ کے جہانزیب، ہجرت خان،گلزار خان، خواجہ محمد اور سلیمان حسین نامی کارندے گرفتار ملزمان جڑواں شہروں میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن بھیبرآمدکرلیا گیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  شہریوں سے وارداتوں کے دوران چھینے ہوئے موٹرسائیکلز نقدی و موبائلز فون بھی گینگ کے قبضے سے برآمدکرلئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ابتدائی تفتیش دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ۔ ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان وارداتوں کے بعد افغانستان فرار ہوجاتے تھے۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More