اسلام آباد چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں رائل پلیئرز کلب اور یونائیٹڈ کلب نے اپنے ، اپنے میچز جیت لئے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلام آباد چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں رائل پلیئرز کلب اور یونائیٹڈ کلب نے اپنے ، اپنے میچز جیت لئے۔گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں رائل پلیئرز کلب نے ماڈل ٹائون کلب کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا، وقفے تک رائل پلیئرز کلب کو ماڈل ٹائون کلب کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں رائل پلیئرز کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے محسن، اختر، رفیق اور حامد نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ماڈل ٹائون کلب کی طرف سے عثمان اسلم اور ماحدخان نے ایک، ایک گول کیا، دوسرے میچ میں یونائیٹڈ کلب نے آزاد جموں و کشمیر کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا، یونائیٹڈ کلب کی طرف سے واحد گول ایان نے کھیل کے پہلے ہاف کے نویں منٹ میں کیا،آزاد جموں و کشمیر کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More