عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوششیں کریِں گے، وزیراعظم

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوششیں کریِں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اپنے دورہ سری لنکا پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

کابینہ اجلاس میں ڈسکہ کے انتخابات بارے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور کیا گیا اور سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی جبکہ کابینہ کو الیکش کمیشن کے فیصلے کے تمام نکات بارے آپشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 وفاقی کے اجلاس میں کابینہ کو ایل این جی کی قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ کابینہ اجلاس کے بعد ایل این جی کی قیمتوں سے متعلق بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ایل این جی درآمد کے نئے معاہدے کی بھی منظوری دیدی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ کابینہ ارکان سینیٹ انتخابات میں اپنا فعال کردار ادا کریں جبکہ وفاقی وزراء بھی ارکان قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی سے رابطے کریں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More