سینیٹ الیکشن: پنجاب کے 11امیدواروںکی کامیابی میں پرویزالٰہی کا ہاتھ نکل آیا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن میںپنجاب کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد اب انکشاف ہوا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اس میں اہم کردار ادا کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلان کےمطابق پنجاب کے سینیٹ الیکشنکے 11امیدوار بلا مقابلہ ہی کامیاب قرار پائے ہیں ،ان میںپی ٹی آئی کے چھ ، مسلم لیگ (ن ) کے تین اورپیپلزپارٹی کے دو امیدوار شامل ہیں۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کو پنجاب میں عددی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ذرائع کےمطابق چودھری پرویز الٰہی نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے رابطہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں۔ اسی طرح پرویز الٰہی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) سے بھی رابطہ کیا گیا اورکاغذات واپس لینےکی درخواست کی گئی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More