بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

لاہور(روزنامہ اوصاف)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مدر اینڈ چائلڈ کیئر سے متعلق اہم اقدام، زچہ بچہ کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے قیام کی منظوری دیدی۔ سیالکوٹ، راجن پور، لیہ، بہاولنگر اور اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال بنائےجائینگے۔یہ بات معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے اپنے ایک بیان میں بتائی۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے قیام کے منصوبوں پر تقریباً 28 ارب روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلی عثمان بزدار جلد ان ہسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے جلد قیام کیلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ماضی کے شوبازوں نے ماں اور بچہ کی صحت کے منصوبوں کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جس سے دوران زچگی اموات کی شرح میں اضافہ ہوا لیکن بزدار حکومت زچہ بچہ کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More