عمر اکمل پر1سال کی پابندی عائد

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

کرکٹ کی عالمی ثالثی عدالت نے تنازعات سے بھرپور کیرئیر رکھنے والے پاکستانی کرکٹرعمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے عمر اکمل کے 2 موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عمراکمل کو سزا پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرسنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کی سزا 36 ماہ سے کم کر کے 18 ماہ کر دی تھی، قومی کرکٹر عمر اکمل نے سزا میں مزید کمی کیلئے اپیل دائر کی تھی۔

پی سی بی نے بھی ثالثی عدالت میں آزاد ایڈجوڈیکیٹر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ خبرعمر اکمل کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

تنازعات سے بھرپور کیرئیر رکھنے والے کرکٹرعمر اکمل کے کیس کا محفوظ...

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More