آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسم خشک اور سرد جبکہ کوئٹہ ، چمن ، ژوب اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح سندھ میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان ، پشاور ، مانسہرہ میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ چترال، سوات، مالاکنڈ کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More