پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کی سمری تیار

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)اوگرانے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کی سمری تیار کرلی جبکہ قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے مہنگائی میں پسے عوام کوزندہ درگور کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور یکم مارچ سے پٹرول کی قیمت میں 20روپےسات پیسے اور ڈیزل19روپے 61پیسےمہنگا کرنے کی سمری تیار کرلی ہے ،اوگراکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر وزارت خزانہ سفارشات دے گی جو وزیراعظم کو ارسال کی جائیں گی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ صاد ر کریں گے‎
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More