ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

سماء نیوز  |  Feb 26, 2021

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کر لیا۔

ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 3 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں تمام ٹیمیں اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں تاہم ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کوئی کامیابی نہیں ملی جبکہ لاہور قلندرز دونوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے اور پشاور زلمی ایک میچ جیت کر چوتھے نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی۔

لاہور قلندرز

کپتان سہیل اختر، فخر زمان، جو ڈینلی، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ وائز، احمد دانیال، شاھین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان مرزا۔

ملتان سلطانز

کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمز وائنز، صہیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل خان، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More