قطر کے ساتھ معاہدے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، ندیم بابر

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے سے معاہدے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پرانے اور مہنگی ایل این جی کے معاہدوں کو 31 فیصد سستے معاہدوں سے بدل رہے ہیں۔

ندیم بابر نے بتایا کہ قطر کے ساتھ 10 سالہ ایل این جی کا معاہدہ کیا گیا ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قطر کے ساتھ اس نئے معاہدے کے تحت قیمت کے حوالے سے 4 سال بعد معاہدے کی تجدید کی جاسکے گی جبکہ نئے معاہدے سے ہر سال تین ملین ڈالر کی بچت ہوگی تاہم اس نئے معاہدے کے تحت صرف 84 ملین ڈالر کا لیٹر آف کریڈٹ دیا جائے گا۔

ندیم بابر نے بتایا ے کہ اس نئے معاہدے کے تحت 10.2 فیصد پر ایل این جی لارہے ہیں جبکہ پرانے معاہدے کے تحت 13.37 فیصد پر ایل این جی آرہی تھی جس کا مطلب ہے کہ ماضی کے مقابلے میں 31 فیصد سستی قیمت پر ایل این جی آئے گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی اور پیٹرو کیمیکل کے بھی معاہدے کئے جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے معاہدے سے ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 15 فیصد تک کم ہوگی اور ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا سہرہ حکومت اور وزیراعظم کو جاتا ہے۔

انہون نے مزید کہا ہے کہ سول اور عسکری قیادت کا ایک ہی مقصد ملک کی بہتری ہے یہ معاہدہ دنیا میں سرکاری سطح پر ایل این جی کا سستا ترین معاہدہ ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More