حفیظ شیخ کا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے،سردار اختر مینگل

روزنامہ اوصاف  |  Mar 02, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر خان مینگل نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ سرپرائز دیا ہے ،چوبیس گھنٹوں بعدایساسرپرائز ملے گاکہ لوگ28مئی کو بھول جائیں گے ،حفیظ شیخ کا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے ۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سیاست میں بہت کچھ حاصل کیا اور بہت کچھ کھویا، ہمیں سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن اقتدار کی بھوکی نہیں، ہم نظریاتی اور سیاسی لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں، اس ملک کی مہنگائی کفن پہنانے پر مجبور کرتی ہے، حمزہ شہباز کی رہائی خوش آئند ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ سرپرائز دیا ہے، 24 گھنٹوں کے بعد جو دھماکا ہوگا آپ 28 مئی بھی بھول جائیں گے، جو پوزیشن نظر آ رہی ہے لگتا ہے حفیظ شیخ کا بوریا بستر گول ہوگیا ہے۔‎
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More