سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

روزنامہ اوصاف  |  Mar 06, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے آج ایک بار پھر پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 102550 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 87920 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے کے بعد 1700 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More