ایل جی کمپنی نےموبائل فون ڈویژن بند کردیا

سماء نیوز  |  Apr 05, 2021

فوٹو: یاہو نیوز

الیکٹرانکس آلات بنانے والی جنوبی کوریا کی معروف کمپنی ’ایل جی‘ نے اربوں روپوں کا مالی خسارے کے باعث موبائل ڈویژن بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 سال سے مسلسل خسارے کا سبب بننے والے موبائل ڈویژن کو مکمل ختم کیا جارہا ہے جبکہ موبائل ڈویژن کے باعث انہیں تقریباً ساڑھے 4ارب ڈالر کا نقصان برداشت ہوا ہے۔

ایل جی نے موبائل بنانے والی بعض دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں الٹرا وائڈ اینگل کیمرے سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی تھیں۔

یاد رہے کہ اپنی انہی جدت اور نت نئی ایجادات کے سبب سال 2013میں ایک موقع پر ایل جی، سام سنگ اور ایپل کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا اسمارٹ فون مینوفیکچرر بن گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More