کترینہ کیف سے متعلق انتہائی بری خبر سامنے آگئے ۔۔۔ وہ اس وقت کہاں اورکس حالت میں ہیں ؟ مداح پریشان

روزنامہ اوصاف  |  Apr 06, 2021

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کترینہ کیف سے متعلق انتہائی بری خبر سامنے آگئے ۔۔۔ وہ اس وقت کہاں اورکس حالت میں ہیں ؟ مداح پریشان ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی زرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اس حوالے سے اپنےمداحوں کو از خود سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے۔کترینہ کیف نے لکھا ہے کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔بالی وڈ کی اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہیں۔یاد رہے اس سے قبل بالی وڈ اداکار گووندا بھی اس مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More