رمضان سے قبل مہنگائی کا راج۔۔۔!!! گھروں میں سب سے زیادہ استعمال ہونیوالی چیز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

روزنامہ اوصاف  |  Apr 07, 2021

راولپنڈی (نیو زڈیسک) رمضان سے قبل مہنگائی کا راج، راولپنڈی میں چینی کی قیمت ایک بار پھر 110 روپے کلو تک جا پہنچی۔ ضلعی انتظامیہ کا 85 روپے فی کلو نوٹیفکیشن دکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا۔ملک بھر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری، ضلعی انتظامیہ کا 85 روپے فی کلو کا نوٹیفکیشن بھی کام نہ آیا، چینی سنچری عبور کر کے 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، مہنگائی کے مارے عوام چیخ اٹھے۔راولپنڈی کی عام مارکیٹوں میں چینی 105 سے 110 روپےکلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی اور گوجر خان میں قیمت 85 روپے فی کلو مقرر ہے۔ کلر سیداں، کہوٹہ اور ٹیکسلا میں 86 روپے جبکہ مری اور کوٹلی ستیاں کے لئے چینی کے نرخ 87 فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔ایسے میں تاجر کہتے ہیں، چینی مہنگی ملے گی تو سستی کیسے بیچیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دو سال میں آمدن کم اور اخرجات کئی گنا بڑھ چکے ہیں، اب تو نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More