رمضان میں عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری

سماء نیوز  |  Apr 07, 2021

فوٹو: العربیہ

سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی تعداد 50 ہزار اور عام عبادت گزاروں کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصلے کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا، مسجد حرام مین آنے والے عمرہ زائرین اور عام عبادت گزار سعودی حکومت کی کرونا ویکسین سے بچاؤ کےلیے اعلان کردہ حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کے پابند ہوں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو عمرہ ادا کرنے اور مقدس مقامات تک جانے کی اجازت ہوگی۔

عمرے کیلئے کروناویکسین لازمی قرار دیدی گئی

وزارت نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ عمرے کے اجازت نامہ کے حصول کے خواہاں ہیں، وہ کرونا کی دونوں ویکسین لگوا لیں اور ویکسین کی ایک خوراک سے دوسری خوراک کے درمیان کم سے کم 14 دن کا وقفہ ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More