کتنے گھنٹے ڈیوٹی دیناہوگی ؟حکومت نے بالآخرحتمی فیصلہ کرلیا، سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

ریاض(نیوزڈیسک)رمضان میں ملازمین کی ڈیوٹی ٹائمنگ کیا ہوگی؟کتنے گھنٹے ڈیوٹی دیناہوگی ؟حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا، سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے رمضان کے دوران نجی شعبوں کے لیے اوقات کار جاری کردیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت ہیومن ریسورسز کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران نجی شعبوں میں ملازمین کی ڈیوٹی ٹائمنگ 6 گھنٹے ہوگی سعودی وزارت کا کہنا ہےکہ ڈیوٹی اوقات کے دوران ملازمین کو ہر صورت ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔وزارت ہیومن ریسورسز کی ہدایت کے مطابق تمام ملازمین پر لازم ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں، مصافحہ سے اجتناب کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ قبل ازیں حکومت نے سرکاری شعبے میں رمضان کے دوران 5 گھنٹے ڈیوٹی اوقات کا تعین کیا۔ سرکاری محکمے صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More