دوست ممالک کےساتھ عسکری تعلقات ۔۔۔‏آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈرز کانفرنس میں عالمی، علاقائی اورملکی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔‏کانفرنس میں حالیہ فارمیشن مشقوں میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کیا گیا۔کانفرنس میں مشرقی سرحدوں سمیت ایل اوسی کی مجموعی صورتحال اور ڈی جی ایم اوزکےدرمیان 2021 کے بعد سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد کاجائزہ بھی لیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیری بھائیوں کی جدوجہدسےمکمل اظہاریکجہتی کی گئی۔‏کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور کوروناکی تیسری لہرکابھی جائزہ لی گیا جبکہ ‏کورکمانڈرزکانفرنس کودوست ملکوں کےساتھ عسکری تعلقات سےمتعلق آگاہ کیاگیا، کور کمانڈرز کانفرنس کاافغان امن عمل کیلئے اب تک کی کوششوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔‏کانفرنس میں ضم شدہ اضلاع میں سول انتظامیہ کی جلدعملداری کی اہمیت کواجاگرکیاگیا اور خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More