پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی

سماء نیوز  |  Apr 10, 2021

فوٹو: پی سی بی

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیے جانے کے باعث پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی ہوگیا۔

پی سی بی کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایک چار روزہ اور 50 اوورز پر مشتمل پانچ میچز کھیلنے کے لیے 11 اپریل کو ڈھاکہ روانہ ہونا تھا تاہم  بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن لگنے کے باعث روانگی میں 6روز کی تاخیر کی گئی تھی۔

قومی ٹیم کے دورے کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز اب کرونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے پر باہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔

دورے کی تیاریوں کی غرض سے لاہور میں جاری قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More