ہسپتال میں ٹک ٹاکر کی آمد ۔۔۔ مریضوں کیساتھ کیا کیا کہ انتظامیہ حرکت میں آگئی ؟؟ حیران کن خبر سامنے آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہسپتال میں ٹک ٹاکر کی آمد ۔۔۔ مریضوں کیساتھ کیا کیا کہ انتظامیہ حرکت میں آگئی ؟؟ حیران کن خبر سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ایک اسپتال میں یوٹیوبر نے اچانک آکر کورونا کے تمام مریضوں پر پھونک مار کر دم کیا، غیر متعلقہ شخص کی آمد پر ذمہ داران کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے ایک اسپتال میں عجیب واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص بغیر کسی روک ٹوک کے لیڈی ریڈنگ اسپتال آیا اور کورونا وارڈ مینداخل مریضوں پر دم کیا اور چلتا بنا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قاری افتخار نامی یوٹیوبر رات گئے ایک سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ کورونا کمپلیکس آیا، قاری افتخار نے کورونا کے تمام مریضوں کو پھونک مار کردم کیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا کمپلیکس کے سیکیورٹی انچارج نائٹ ایڈمن اس واقعہ سے بےخبر رہے، ڈیوٹی پر موجود ذمہ داران کی اس مجرمانہ غفلت پر اسپتال انتظامیہ نے اس واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More