قومیں غلامی سے نہیں خودکار نظام سے آگے بڑھتی ہیں،سراج الحق

بول نیوز  |  Apr 11, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومیں غلامی سے نہیں خودکار نظام سے آگے بڑھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے میں ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا پہلا ہدف ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران موبائل ٹرک کچن کا جال پھیلانے کی آڑ میں قوم پر غلامی کا جال ڈال رہے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مسائل کا حل لنگر خانے اور موبائل ٹرک کچن نہیں بلکہ نئے کارخانے اور روز گار ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی خوف ناک شکل اختیار کر چکی ہے،ماہ رمضان سے پہلے ہی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی نظام ہی خوشحالی کا ضامن ہو سکتا ہے،رمضان المبارک کے تقدس اوراحترام کا یہ تقاضا ہے کہ عام آدمی کو سہولتیں مہیا کی جائیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضاکاراپنے علاقوں میں غریب کی طرف خصوصی توجہ دیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More