منشا پاشا کی نکاح کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بول نیوز  |  Apr 12, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر کئ نکاح کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز نامور سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے اپنے نکاح کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

اداکارہ نے اپنے اور جبران ناصر کے نکاح کی دلکش تصویریں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں وہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

منشا پاشا نے نکاح نامے پر دستخط کرتے اور نکاح کے وقت دُعا کرتے ہوئے بھی اپنی اور جبران ناصر کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

اداکارہ کے نکاح کی تصویروں پر شوبز ستاروں سمیت صارفین کی جانب سے اُن کی زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

جبکہ جبران نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جُلتے رنگ کا انتخاب کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

دوسری جانب منشا پاشا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

منشا پاشا کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں نکاح کی مبارکباد دے رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

واضح رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔

اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More