مہوش حیات کے سحر و افطار پر مبنی سوالات

سماء نیوز  |  Apr 14, 2021

اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک آمد کی مبارک باد دیتے ہوئے مداحوں سے سحر و افطار سے متعلق تجویز طلب کرلیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج پہلے روزہ ہے اور ایسے میں بیٹھے بیٹھے انتہائی اہم سوالات پر غور کیا، سوال کچھ یہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سحری میں چیز آملیٹ کھانا چاہئے یا آلو کا پراٹھا؟

مہوش حیات نے یہ بھی پوچھا کہ افطار میں سموسے کے ساتھ پودینے کی چٹنی زیادہ مزہ دے سکتی ہے یا پھر کوئی دوسرا سوس ۔

اداکارہ نے بتایا کہ سب سے اہم سوال لسی یا روح افزا؟

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More