وزیر اعظم نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سمری کی منظوری دے دی

بول نیوز  |  Apr 14, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی سمری کی منظوری دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق24 گھنٹوں میں وفاقی کابینہ سرکلر سمری کے ذریعے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران تحریک لبیک کے 2063 کارکن گرفتار ہوئے ہیں جبکہ 115 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا اور تحریک لبیک کی پرتشدد  کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 580 زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹی ایل پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرداخلہ  کا کہنا تھا کہ  تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر اینٹی ٹیرارزم ایکٹ کے تحت  کیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ میں خود ختم نبوت ﷺ کا سپاہی ہوں، جس ملک میں ختم نبوت کا سپاہی  وزیرداخلہ خود ہو وہاں ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ ختم نبوت ﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کے لیے شیخ رشید کی جان بھی حاضر ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More