کروناوائرس: پاکستان میں 1روز میں مزید 118اموات ریکارڈ

سماء نیوز  |  Apr 15, 2021

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث ایک روز میں مزید 118 افراد انتقال کرگئے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 15 ہزار872 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں5 ہزار395 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح 8.34 فیصد رہی۔

دو روز قبل قومی ادارہ برائے صحت نے بتایا کہ کرونا ویکسین جلد پاکستان میں بننا شروع ہوجائے گی۔ منگل کو قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے بتایا کہ کین سینو کا فیز تھری ٹرائل کسی بھی ویکسین کا پہلا ٹرائل تھا۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نےبتایا کہ ویکسین کی 20 لاکھ خوراک کے لئے خام مال چین سے لیا جائے گا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے ویکسین کی تیاری کے لیے تمام طبی آلات اور کیمیکل بھی خرید لیے ہیں اورچینی ماہرین کی ٹیم بھی معاونت اورجانچ کے لیے این آئی ایچ میں موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More