اداکار وویک اوبرائے نے اپنی موت کی تردید کردی

سماء نیوز  |  Apr 19, 2021

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے حوالے سے وویک اوبرائے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ چنائے کے اسپتال میں میرے داخل ہونے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ممبئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ بالکل صحتمند اور محفوظ ہوں‘۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ تامل اداکار وویک کی اچانک موت کی خبر سُن کر بہت دُکھ ہوا اور میں اس موقع پر اداکار کی فیملی سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار وویک 59 سال کی عُمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے تھے ۔

تاہم نام کی مماثلت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث اس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More