کورونا وائرس: دنیا میں30لاکھ43ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز  |  Apr 20, 2021

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ26لاکھ 96ہزار سے زائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 43 ہزار 15افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ11لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 81ہزار542تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 24 لاکھ75 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ53لاکھ14 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 80 ہزار 550افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ39 لاکھ77 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 75 ہزار 49 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 52 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ1ہزار180 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 47 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار928 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ میں 43 لاکھ90 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 274 اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں 38 لاکھ 78 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ17 ہزار243افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 43 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 36 ہزار267اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More