صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک

سماء نیوز  |  Apr 20, 2021

فوٹو: الجزیرہ

افریقی ملک چاڈ میں 30سال سے برسر اقتدار صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔

کے مطابق فوج کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاڈ کے68سالہ صدر ادریس ڈیبی ساحل کاؤنٹی میں باغیوں سے فرنٹ لائن میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ادریس ڈیبی 1990میں فوجی بغاوت کے بعد برسراقتدار میں آئے تھے اور گزشتہ دنوں چھٹی بارملک کے صدر منتخب ہوئےتھے تاہم صدر کی ہلاکت کے بعد فوج نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے 18 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

دوسری جانب صدر ڈیبی کے بیٹے 37سالہ فور اسٹار جنرل محمد ادریس کو ملٹری کونسل کا سربراہ بنادیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More