نیپال کے سابق بادشاہ اور ملکہ کرونا وائرس کا شکار

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

نیپال کا سابق شاہی جوڑا بادشاہ گیاندرا بیر بکرم شاہ اور ان کی اہلیہ ملکہ کومل راجیہ لکشمی دیوی شاہ کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شاہی جوڑا نے بھارت میں کمبھ کے میلے میں شرکت کی تھی اور وہ اتوار کو وطن واپس لوٹے تھے۔ شاہی جوڑا اپنی رہائش گاہ نرمل نواس میں آئسولیشن میں ہے۔

بھارت میں جاری کمبھ میلے میں لاکھوں افراد شرکت کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میلے کے انعقاد سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More