ڈاکٹر صاحب کو وزارت اطلاعات نہ ملنے کا غم کھائے جا رہا ہے، مرتضی وہاب

بول نیوز  |  Apr 21, 2021

ترجمان سندھ حکومت  بیرسٹر مرتضی وہاب نے  کہا  ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو وزارت اطلاعات نہ ملنے کا غم کھائے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط  ڈاکٹر شہباز گل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اعتماد کا ووٹ درکار تھا تو خان صاب ہر ممبر کو خود کیوں بلا رہے تھے۔

مرتضی وہاب نے شہباز گل سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتائیں وزیر اعظم عمران خان کل اجلاس سے کیوں غائب ہوگئے تھے؟

ترجمان سندھ حکومت  بیرسٹر مرتضی وہاب  نے مزید کہا کہ اتنی جرات تو کرلیتے کہ کوئی وزیر ہی قرارداد پیش کردیتا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More