سوک کا نیا ماڈل متعارف کرادیا گیا

بول نیوز  |  Apr 30, 2021

ہونڈا آٹو موبائل کمپنی کی جانب سے سوک گاڑی کا نیا ماڈل متعارف کرادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا آٹو موبائل کمپنی نے سیڈان گاڑی سوک کا 2022 کا ماڈل متعارف کرادیا ہے۔

سوک گاڑی کے نئے ماڈل کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پہلے سے بہتر کارکردگی کی حامل گاڑی ہے۔

فیچرز:گاڑی کے نئے فیچرز کے مطابق گاڑی کی کمبائی کو مجموعی طور پپر 1.3 انچ بڑھایا گیا ہے،  ڈیشن بورڈ کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے جو 1960 کی گاڑیوں جیسا لگتا ہے اور اس بار بٹنوں کی تعداد کم ہے مگر بنیادی فنکشنز کے لیے فزیکل کنٹرولز موجود ہیں۔

گاڑی میں ٹریفک سائن کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ نیا لو اسپیڈ بریکنگ کنٹرول گاڑی کا حصہ ہے۔

وائرلیس ڈیوائس چارجنگ، 12 اسپیکر آڈیو سسٹم، ڈٰیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر کے ساتھ ساتھ انفوٹینمنٹ سسٹمز کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

قیمت:

ہونڈا سوک کی قیمت 22 ہزار 245 ڈالرز (34 لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ ٹاپ اینڈ ماڈل 29 ہزار 295 ڈالرز (لگ بھگ 45 لاکھ روپے) میں دستیاب ہوگی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More