چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اہم بیان

بول نیوز  |  May 04, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لیکر حکومت وقت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنا بیان جاری کردیا ہے۔

انہوں نے بیان میں بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد جبکہ سالانہ شرح 14.1 فیصد ہو گئی ہے وزیراعظم عمران خان صاحب اس بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ہوش کے ناخن لیں۔

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں مزید بتایا ہے کہ ڈبلیو پی ای کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد جبکہ ایس پی ای کے مطابق شرح 21.3 تک جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے ، علمیہ یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان باقی نہیں بچا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان وہ حکمران ہے جو ہر وقت اپنی تعریف سننا چاہتے ہیں جبکہ غریب عوام مہنگائی سے تنگ آکر حکومت کو دہایاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے گندم پہ بات کرتے ہوئے کہا کہ جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کریگا توملک کیسے چلے گا؟ رمضان کے مقدس مہینے میں دسترخانوں کا مختصر ہوجانا عمران خان ٰکی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید بتایا کہ اس مہنگائی کے دور میں ہم نے ہی بے نظیر کارڈ کا اجراء کر کے غریب عوام کو ریلیف بخشا ہے اور مزید آنے والے سالوں میں ہم غریب مزدوروں کے لئے بے نظیر کارڈ کا اجراء کرینگے۔

انہوں نے حکومت وقت کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس حکومت سے آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں نہیں سنبھل رہی وہ ملک کیسے چلائے گے خردنوش اشیاء کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے مزید بتایا کہ تیل ، گھی، آٹا ، چینی سبزیوں، پھلوں سمیت ایسی اور کون سی اشیاء ہیں جن کی قیمت میں حکومت وقت نے اضافہ نہ کیا ہو۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More