خیبر پختونخوا میں آج سے 9 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ

بول نیوز  |  May 08, 2021

خیبرپختونخوا میں آج سے 9 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق کورونا کیسز میں تیزی کے باعث لاک ڈاؤن 16 مئی تک نافذ رہے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا کہناہے کہ صوبے کی تمام کمرشل مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے،  لاک ڈاؤن کے دوران صرف اشیاء خردونوش اور ادویات کیلئے دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔

صوبے میں دودھ اور دہی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی حکومت کے مطابق تمام سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے، سیاحتی مقامات کی انتظامیہ شناختی کارڈ چیک کر کے غیر مقامی افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔

اس کے علاوہ تمام وزراء اور ایم پی ایز اجتماعات سے گریز کریں، بی آر ٹی سروس 8 مئی سے 16 مئی تک عارضی طور پر معطل رہے گی۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More