وزیراعظم روضہ رسولؐ پر حاضری کیلئے مدینہ پہنچ گئے

سماء نیوز  |  May 08, 2021

فوٹو: وزیراعظم ٹویٹر

وزیرِ اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران روضہ رسولؐ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More