قوم کرپٹ شریف خاندان کی اصلیت جان چکی ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

بول نیوز  |  May 10, 2021

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ قوم کرپٹ شریف خاندان اور ان کے درباریوں کی اصلیت جان چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل درباریوں اور ان کے آقاؤں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانا ہضم نہیں ہو رہا ہے جبکہ سیلاب زدگان کے امداد پر نقب لگا کر ملک لوٹنے والے راہِ فرار ڈھونڈ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 90 لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی بات کی ہے۔

شہباز گِل یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ٹی ٹیز، منی لانڈرنگ اور کک بیکس کمیشن کے ذریعے 5 براعظموں میں جائدادیں نہیں بنائی ہے۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے شریف خاندان اور ذاتی مفادات کے لئے اس ملک کی معیشت کا جنازہ نکالا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پاکستانی معیشت میں انقلاب لا رہا ہے جبکہ ‏ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ایک لاکھ 30 ہزار اکاؤنٹس اب تک کھولے گئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستانی روپیہ مضبوط اور کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More