اسلام آباد: فیصل مسجد کےباہراسرائیل مخالف مظاہرہ

ہم نیوز  |  May 13, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے باہر فلسطین پر ہونے والے مظالم کیخلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔

عید کی نماز کے بعد مظاہرین کی بڑی تعداد فیصل مسجد کے باہر جمع ہوئی۔

مظاہرین کی بڑی تعداد فیصل مسجد کے باہر جمع تھی جن میں مرد، خواتین، بچے، بزرگ اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

مظاہرین نے فلسطین سے یک جہتی کے لیے ہاتھ میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔  مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

آج صبح کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں بھی  مقبوضہ کشمیر،فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں دعا مانگی گئی تھی۔

خیال رہے کہ دس مئی سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے جس میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک 487 افراد زخمی اور ہزاروں بےگھر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More