رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا

سماء نیوز  |  Jun 08, 2021

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون 2021 کوہوگا جو پاکستان ميں نظر نہيں آئے گا۔پاکستانی وقت کےمطابق سورج گرہن دوپہر 1 بج کر 12 منٹ پر شروع ہوگا۔

ماہرفلکيات ڈاکٹر جاويد اقبال کے مطابق دوپہر 3  بج کر 42منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔سورج گرہن کا اختتام شام 4 بج کر 34 منٹ پر ہوگا۔

اس کا مکمل دورانیہ پاکستان میں 3 گھنٹے 22 منٹ ہوگا۔ سورج گرہن روس، گرین لینڈ، شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ اور امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن کے دوران اس کا رِنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More