ایم ایل ون سے بہت سے لوگوں کو روزگار ملےگا، شیخ رشید

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون سے بہت سے لوگوں کو روزگار ملےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں ایم ایل ون کیلئے پیسے رکھےگئے ہیں جو بڑی بات ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ معیشت کو بہتر کرنےکیلئے حفیظ شیخ کا بھی عمل دخل ہے۔

شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہ ریل کی اسپیڈ کے انحصار پر ہی انفرااسٹرکچر کی بہتری ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو اس مرتبہ انکی محنت کی درست قیمت ملی ہے، کسانوں کو انکی فصل کی اس مرتبہ درست ادائیگی ہوئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کا مقدمہ لڑا ہے۔ اپوزیشن اکٹھی نہیں، بجٹ آرام سے منظور ہو جائے گا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنا رونا رو رہی ہے،اپوزیشن ٹائی ٹائی ہوگئی ہے ، پی پی پی اور ن لیگ کا ایک رابطہ نہیں ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کامیابی سے پاس ہوگا اور عمران خان 5 سال پورے کرے گا۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More