یہ بجٹ اور ٹیکسز عوام کا پیسہ ہوتا ہے، شہباز گل

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ بجٹ اور ٹیکسز عوام کا پیسہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عوام کو بجٹ کی تقریر کی آواز بھی نہیں سننے دی جاتی، ہمیشہ سے عوام دوست اور عوام دشمن بجٹ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ہم چاہ رہے تھے شوکت ترین اس سے بھی لمبی تقریر کرتے، اپوزیشن کو روتے چیختے کتابیں بجاتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں خرم دستگیر کو دیکھ کر خوش ہورہا تھا وہ تھوڑی دیر کتاب بجاتے اور تھک کر بیٹھ جاتے، خرم دستگیر کو یہ نہیں پتہ کہ آواز نکالنی ہے تو پتلی کتاب کا استعمال کرے، وہ سب موٹی کتاب مارتے تھے اور وہ کتاب انھیں تھکا دیتی تھی، خرم دستگیر کو دیکھ کر کافی مزہ آیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ہمیشہ بجٹ کا سن کر تنقید کرنی چاہیے، شوکت ترین کا کسی نے بھی ایک لفظ نہیں سنا، یہاں پر پارلیمنٹ کی توہین کی جاتی ہے۔

معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے آخری دور میں 3.8٪ پرائمری ڈیفیسٹ تھا، ہمارے اخراجات زیادہ اور آمدنی کم تھی۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More