یوروکپ: میچ کےدوران ڈینش فٹبالر کو دل کادورہ پڑگیا

سماء نیوز  |  Jun 14, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

یوروکپ میں میچ کے دوران ڈینش فٹبالر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد صحتیابی کی طرف گامزن ہونے لگے۔

ڈنمارک فٹبال ٹیم کے ڈاکٹرز کے مطابق ڈینش فٹبالر کرسچن ایرکسن کو فن لینڈ کےخلاف میچ کے دوران دل کا پڑا ہے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اب وہ صحتیابی کی طرف گامزن ہے۔

ڈینش دارالحکومت کوپن ہیگن میں پارکن اسٹیڈیم میں ناخشگوار واقعہ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کوعارضی طورپر معطل کردیا گیا۔

ایرکسن کو جب اسٹریچر پراسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو انھوں نے اپنا ہاتھ بلند کیا اور ایک طرح سے اپنے مداحوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کی کہ وہ خیریت سے ہیں۔

ایرکسن کے میدان میں گرنے کے فورا بعد ٹیم کے ساتھی کھلاڑیون نے ان کے گرد ایک حصار بنا لیا اور طبی عملہ نے ان کی چھاتی دبانا شروع کردی۔ سی پی آر کے اس عمل کے بعد ان کی سانسیں بحال ہوگئی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایرکسن کی اسپتال میں حالت مستحکم ہے۔

ایرکسن کو اسپتال لے جانے کے بعد دونوں ٹیمیں بھی میدان سے باہر آگئیں اور یو ای ایف اے کی انتظامیہ نے میچ کو معطل کردیا تھا تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی رضامندی کے بعد میچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ میچ کے دوران ڈینش فٹبالر کرسچن ایرکسن کی اہلیہ بھی موجود تھیں، جو واقعہ کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکیں اور میدان میں آگئیں تاہم ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے انہیں حوصلہ دیا۔

یاد رہے کہ اس میچ میں ڈنمارک کی ٹیم کو فن لینڈ کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More