حکومت کاسکوک بانڈزسےایک ہزار760ارب روپے کمانےکامنصوبہ

سماء نیوز  |  Jun 23, 2021

فائل فوٹو

تحریک انصاف حکومت نے سکوک بانڈز کے ذریعے ایک ہزار 760 ارب روپے حاصل کرنے کا منصوبہ بنالیا، موٹر ویز اور ایئر پورٹس کو گروی رکھنے کا حتمی فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

قادر پور کے بعد کُنر گیس فیلڈ بھی بند ہوگئی ہے جس سے ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتوں کو گیس کی سپلائی معطل کردی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ڈالر گزشتہ 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کی قیمت 158.70 روپے ہوگئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دو روز سے مندی کا رجحان دیکھا گیا، گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 25 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ روز ایل پی جی کی قیمت میں 6.90 کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 156.90 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More