دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی کراچی میں لینڈنگ

سماء نیوز  |  Jun 23, 2021

فائل فوٹو

دنیا کے سب سے بڑے مال بردار طیارے اینتونوف اے این 225 نے بدھ 23 جون کو کراچی میں لینڈ کیا۔

ماضی میں افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کو سامانِ رسد پہنچانے کا کام سر انجام دینے والے اس روسی ساختہ طیارے نے دن 11 بج کر 27 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

حالیہ دنوں میں افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کیلئے دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

پرواز اے ڈی بی 3859 نے کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی پرواز کی۔

کراچی: سال 2018 میں لی گئی اینتونوف کی تصویر

اس سے قبل اینتونوف اے این 225 پہلی بار کراچی سال 2018 کے مہینے اپریل میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُترا تھا۔

طیارے کی خصوصیاتاینتونوف اے این 225 کے پروں کا پھیلاؤ 88.4 میٹر، اونچائی 18.2 میٹر اور ٹیک آف کے وقت اس کا وزن 14 لاکھ 11 ہزار پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔

اس کے بھاری بھرکم باڈی کو فضا میں بلند کرنے کیلئے اس میں 6 عدد دیوقامت ٹربو جیٹ انجن بھی نصب کیے جاتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا کے اس سب سے بڑے مال بردار طیارے کو 1980 کے عشرے میں سابق سوویت یونین میں فوجی مقاصد کے تحت ڈیزائن اور بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More