پاک فوج آزادکشمیر الیکشن کےدوران سیکورٹی فرائض نبھائےگی

سماء نیوز  |  Jul 22, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کےلیے 22 سے 26 جولائی تک فوج تعینات کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی اور الیکشن کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔

فوج کے جوان 22 سے 26 جولائی تک کویک ری ایکشن فورس موڈ پر تعینات کیے جائیں گے جبکہ اس کےعلاوہ رینجرز اور ایف سی کے جوان بھی پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں 32 لاکھ 20 ہزار 546 رائے دہندگان 25 جولائی کو پانچ سال کےلیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن  کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع جارہی ہے جبکہ مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے ان کے امیدواروں کو دیگر جماعتوں کے امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More